ہندوستان دنیا کی سب سے متحرک جمہوریت، اس کی شبیہ کو داغدار نہیں ہونا چاہئے: نائب صدر جمہوریہ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی:نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے بدھ کو کہا کہ ہندوستان دنیا کی سب سے متحرک جمہوریت ہے اور کسی کو بھی اس کی شبیہ کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ یہاں ڈبرو گڑھ یونیورسٹی کے 21ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے دھنکھر نے کہا کہ کچھ لوگ یہ جھوٹ پھیلا کر ملک کے باہر اس کی جمہوری شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ہندوستان میں لوگوں کو ان کے حقوق نہیں مل رہے ہیں۔ انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ جب سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے تو کوئی ہماری جمہوریت کو بدنام کیوں کرے؟ ملک کے باہر اور اندر کی بات کیوں کی جائے کہ ہمارے ہاں جمہوری اقدار نہیں ہیں۔ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ہندوستان آج زمین پر سب سے زیادہ متحرک جمہوریت ہے۔