ہندوستان دوسری بارT20 عالمی چمپئن

,

   

سنسنی خیز فائنل مقابلہ میں جنوبی افریقہ سے جیتا ہوا میچ چھین لیا

برج ٹاون: ہندوستانی بولرز نے جنوبی افریقہ سے جیتا ہوا میچ چھین کر دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بن گیا۔ سنسنی خیز فائنل مقابلہ میں ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو 7 رنز سے شکست دی۔ ٹیم انڈیا کے 177 رنز کے نشانہ کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز ہی بنا سکی اور اسے 7 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔بارباڈوس کے برج ٹاؤن میں کھیلے گئے فائنل میں ٹیم انڈیاکے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ روہت شرما اور ویرات کوہلی نے اننگز کا آغاز کیا اور23 کے مجموعی اسکور پر شرما کیچ أؤٹ ہوگئے۔ رشبھ پنٹ بغیر کوئی رن اور سوریا کمار یادیو 36 رنز بنا کر أؤٹ ہوئے۔کوہلی اور اکسر پٹیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور چوتھی وکٹ کی شراکت میں 72 رنز بنائے۔ ہندوستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ کوہلی 76، اکشر 47 اور شیوام دوبے 27 رنز بناکر نمایاں رہے۔ 177 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی دو وکٹیں 12 رنز پر گر گئیں۔ایک مرحلہ پر ایسا لگ رہا تھا کہ جنوبی افریقہ میاچ جیت جائے گا لیکن انڈین بولرس نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے میاچ کو اپنے قابو میں کرلیا۔آخری اوور میں جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 16 رنز درکار تھے تاہم وہ یہ نشانہ حاصل نہ کرسکی اور جنوبی افریقہ کو 7 رنز سے شکست دیکر ہندوستان دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کا چیمپئن بن گیا۔ ہندوستان 2007 میں بھی ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بنا تھا۔ جنوبی افریقا کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی۔ 2013 میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کے بعد یہ ہندوستان کا پہلا ٹائٹل ہے اور 2007 میں جوہانسبرگ میں افتتاحی فائنل میں پاکستان کو پانچ رنز سے شکست دینے کے بعد سے اس کی دوسری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی ہے۔شاندار بیاٹنگ پر ویراٹ کوہلی کو میان آف دی میاچ کا اعزاز دیا گیا۔