مکے ۔ ہندوستان نے ملٹی فارمیٹ سیریزکی ونڈے لیگ کے آخری مقابلے کو دو وکٹوں سے شاندار جیت کے ساتھ ختم کیا ، جس نے اجتماعی ٹیم کی کوششوں سے آسٹریلیا کا 26 میچوں کا ناقابل شکست ونڈے سلسلہ اتوارکو منعقدہ اس ونڈے میں ختم کیا تاہم آسٹریلیا نے ون ڈے سیریز2-1 سے جیت لی ۔ مکے میں تیسرا اورآخری ونڈے بھی سنسنی خیز رہا لیکن اس مرتبہ ہندوستان نے اپنے اعصاب کو تھام لیا اور اس نے تین گیندیں قبل دو وکٹوں کی سنسنی خیز جیت پر مہر لگا ئی۔ طویل قامت فاسٹ بولر جھولن گوسوامی نے جیت کیلئے آخری رنزکو سیدھا ایک چوکا لگاتے ہوئے مکمل کیا۔265 کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستان نے اپنی جوابی اننگز میں ذمہ دارنہ اور طاقت کا مظاہرہ کیا ۔ شفالی ورما اور سمرتی مندھنا کی اوپننگ جوڑی نے پہلی وکٹ کے لیے 59 رنز بنائے۔ پیری اور میک گرا کی نئی گیندوں کے خلاف بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے ماندھنا نے 25 گیندوں میں 22 بنانے کے بعد گارڈنر کی آف اسپن پر آوٹ ہوئی تاہم اس موقع پر ہندوستان نے ایک بہتر شروعات حاصل کرلی تھی ۔ نوجوان یاستیکا بھاٹیا نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی عمدہ شروعات جاری کی اور ساتھی اوپنر ورما کے ساتھ مل کر صرف 19 اوورز میں ٹیم کے 100 رنز مکمل کئے ۔29 اوورز کے بعد ہندوستان 160/1 پر بہتر موقف میں آچکا تھا اور کامیابی کیلئے صرف 105 رنز کی ضرورت تھی ۔ اس کے بعد ڈبل جھٹکا ایک بار پھر مقابلے کو سنسنی خیزکردیا۔ شیفالی ورما 56 رنز پر سوفی مولینکس کے بائیں ہاتھ کے آرتھوڈوکس اسپن پر آوٹ ہوئی ، جبکہ وکٹ کیپر رچا گھوش ایک اوور بعد آؤٹ ہو ئی ۔ سدرلینڈ نے اپنی پہلی وکٹ حاصل کی۔اس موقع پر بھاٹیا نے کپتان متھالی راج کے ساتھ اپنی رفتار جاری رکھی ۔دونوں نے چوتھی وکٹ کیلئے 20 بنائے تھے کہ اس موقع پر بھاٹیا ایک چھوٹی گیند کو کھیلنے کی کوشش میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھی۔ بھاٹیہ بین الاقوامی کرکٹ میں سٹیلا کیمبل کا پہلا شکار بنی انہیں متبادل فیلڈر مولی اسٹرانو کے ڈائیونگ کیچ نے پویلین کی راہ دیکھائی ۔سدرلینڈ نے وستراکرکے (3) اسٹمپ بکھیرتے ہوئے اپنی وکٹوںکی تعداد دوگنی کر لی جس کے بعد میتھالی اور نمبر7 پر دیپتی شرما کو آخری 10 اوورز میں 60 رنزکی ضرورت تھی۔ سدرلینڈ نے ایک بار پھر اپنے اگلے ہی اوور میں ہندوستان کی کپتان کومتھالی کو آوٹ کیا جو 16 رنز پر بولڈ ہوئی۔اس کے بعد رانا کو ایک زندگی ملی جب اسے نیکولا کیری نے 44 ویں اوور کی آخری گیند پر 11 کے انفرادی اسکور پرکیچ چھوڑدیا۔ اس کے بعد ہندوستان کو کامیابی کے لیے آخری پانچ اوورز میں 33 رنز درکار تھے اوراسکی چار وکٹیں باقی تھیں۔قسمت رانا مہربان تھی کیونکہ اسے اگلے اوور میں ایک اور زندگی ملی۔ ایک بار پھر یہ کیری تھی جس نے ایک کیچ اپنی ہی گیند پر پکڑا لیکن گیند نو بال رہی۔میک گرا نے ساتویں وکٹ کے 33 رنز کی پارٹنر شپ کو توڑکر دیپتی کو 31 پرآوٹ کیا۔گوسوامی اور میگھنا سنگھ نے اس بات کو یقینی بنایا کہ اب مزید کوئی وکٹ نہیں دیں گی جس کے بعد انہوں نے ہندوستان کو ایک یادگار کامیابی دلوائی جو اگلے سال نیوزی لینڈ میں آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے ان کے اعتماد کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگی۔قبل ازیں میگ لیننگ نے سیریز میں مسلسل تیسری ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹیم نے 9 وکٹوں پر 264 رنز بنائے۔ونڈے سیریز کے اس آخری مقابلے میں جھولن گوسوامی کو مقابلے کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل ہوا۔یادر ہے کہ دوسرے ونڈے میں بھی ہندوستان کو کامیابی کا بہترین موقع تھا لیکن اسکور کے دفاع کے موقع پر تجربہ کار فاسٹ بولر گوسوامی نے آخری اوور میں نوبال اور خاص کر آخری گیند بھی نو بال ڈال کرآسٹریلیا کو کامیابی کا موقع دیا تھا ۔