وایاناڈ (کیرالا) /7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں عصمت ریزی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس قائد راہول گاندھی نے کہا کہ عالمی برادری ملک کا مذاق اڑا رہی ہے اور ہندوستان دنیا میں ’’ریپ کیپٹل‘‘ کے طور پر جانا جارہا ہے ۔ ویاناڈو کے تین روزہ دورہ کے اختتام پر انہوں نے یہ بات کہی ۔
زیادہ جھلس جانے سے لڑکی کی موت، پوسٹ مارٹم رپور ٹ میں انکشاف
نئی دہلی ۔ /7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اناؤ عصمت ریزی کا شکار لڑکی کی کل رات صفدر جنگ ہاسپٹل میں موت واقع ہوگئی تھی ۔ ہاسپٹل کے سینئر ڈاکٹر نے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا کہ زیادہ جھلس جانے کی وجہ سے موت واقع ہوئی ہے ۔