ہندوستان ساری دنیا میں فارمیسی کا رول ادا کررہا ہے

,

   

۔150 ملکوں میں ادویات کی فراہمی : وزیراعظم
نئی دہلی : سالانہ سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہاکہ ساری دنیا میں ادویات کی فراہمی میں ہندوستان اہم رول ادا کررہا ہے۔ دنیا بھر میں فارمیسی کے لئے ہندوستان کی طرف اقوام دیکھ رہی ہیں۔ ہم نے اب تک 150 ملکوں کو ادویات فراہم کی ہیں۔ اِس سال مارچ اور جون کے دوران ساری دنیا میں ہماری طرف سے ادویات فراہم کئے گئے ہیں۔ ہماری زرعی برآمدات میں بھی 23 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور یہ تمام چیزیں ایسے وقت عمل میں آئیں جب سارا ملک لاک ڈاؤن کے مصائب سے گزر رہا تھا۔