کورونا آڈیو وائرل ، جھوٹا دعویٰ ، حکومت کی وضاحت
٭ حکومت ہند کی ایجنسی پریس انفارمیشن بیورو ( پی آئی بی ) نے ٹوئیٹر کے ذریعہ ایسی افواہوں کی تردید کی ہے کہ ہندوستان کورونا وائرس کی وباء کے درمیان عملاً معمول کی سرگرمیوں کے انجام دہی سے محروم ہوکر سنسان ہوجائے گا ۔ پی آئی بی نے بتایا کہ واٹس اپ پر ایک آڈیو کلپ وائرل ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہندوستان کو دنیا کے دیگر حصوں کیلئے عملاً بند کردیا جائے گا ۔ پی آئی بی نے دو ٹوک الفاظ میں وضاحت کی ہے کہ آڈیو کلپ کے دعویٰ جھوٹے ہیں اور بالکلیہ قیاس آرائی نیز افواہیں ہیں۔ اس آڈیو کلپ کو عوام کے مفاد میں آگے مت بڑھائیے۔
