ہندوستان سونیا گاندھی کو بھی شہریت دیا ہے: بھاسکر راؤ

   

حیدرآباد ۔23ڈسمبر ( این ایس ایس ) آندھراپردیش کے سابق چیف منسٹر نادینڈلہ بھاسکر راؤ نے پیر کو دعویٰ کیا کہ ( سابق متحدہ ریاست ) آندھرپردیش کے مسلمانوں کی انہوں نے جس حد تک مدد کی ہے اور کسی دوسرے چیف منسٹر نے نہیں کی ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن جماعتیں محض اپنے سیاسی مفاد کیلئے سی اے اے اور این آر سی کے مسئلہ پر ریاست کے عوام میں الجھن پیدا کررہے ہیں ۔ این بھاسکر راؤ نے کہا کہ ہندوستان ایک عظیم ملک ہے جس نے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کو بھی شہریت دی ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ سی اے اے اور این آر سی ملک کے کسی شخص کے خلاف نہیں ہے اور کسی بھی شہری کو اس سے پریشان نہیں ہونا چاہیئے ۔