ہندوستان سے آنے والے بیرونی شہریوں کے چین میں داخلے پر عارضی پابندی

   

بیجنگ: چین نے کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کیلئے چین کا ویزا یا ریسیڈنس پرمٹ رکھنے والے ہندوستان سے چین آنے والے بیرونی شہریوں کے داخلے پر عارضی معطلی کا فیصلہ کیا ہے۔ چینی حکومت کے اس فیصلے سے چینی سفارتی سرویس، خیرسگالی اور سی ویزا رکھنے والے متاثر نہیں ہوں گے۔ چینی سفارت خانہ نے بتایا کہ یہ معطلی عارضی اقدام ہے جو چین نے موجودہ کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کیلئے کیا ہے۔