ہندوستان سے پاکستان سبق سیکھے:عاقب جاوید

   

کیپ ٹاؤن ۔ یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام )جنوبی افریقہ کے خلاف باکسنگ ڈے ٹسٹ میں شکست کے بعد سے ہی پاکستانی ٹیم اور اس کے کپتان سرفراز احمد تنقید کی زد پر ہیں۔ جہاں سرفراز احمد کی کپتانی پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں ، وہیں ان کی کارکردگی اور دیگر سینئر کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کے بعد ٹیم میں موجودگی کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے اور طرح طرح کے مشورے دئے جارہے ہیں۔ اب پاکستان کے سابق بولر زور پی ایس ایل فرنچائزی لاہور قلندر کے ڈائریکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان کو اگر میچ جیتا ہے تو ہندوستانی ٹیم کی طرح ہونا پڑے گا۔ عاقب جاوید کے مطابق جنوبی افریقہ میں ہمیشہ مشکل ہوتی ہے، پاکستانی ٹیم کو ہندوستان ٹیم کی طرح سخت ہونا پڑے گا۔ کوچ اور کپتان کے درمیان تلخی کے حوالے سے عاقب جاوید نے کہا کہ ٹیم کی کارکردگی کیسی بھی ہو، کپتان اور کوچ کو ایک پیج پر ہونا چاہیے۔جس ٹیم کا کپتان اچھا کھیلتا ہے اسے ہرانا مشکل ہوتا ہے۔انہوں نے ہندوستان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ویراٹ کوہلی کی کارکردگی اچھی ہے تو اسے ہرانا مشکل ہے۔