ہندوستان عالمی باکسنگ چمپئن شپ کا میزبان بن گیا

   

نئی دہلی۔ باکسنگ کے لئے ایک اور سنگ میل میں ہندوستان کو آئی بی اے 2023 خواتین کی عالمی باکسنگ چمپئن شپ کی میزبانی مل گئی ہے ۔ یہ اعلان نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا جہاں انٹرنیشنل باکسنگ اسوسی ایشن (آئی بی اے ) اور باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا کے درمیان آئی بی اے کے صدر عمر کریملیف اور بی ایف آئی کی موجودگی میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔