ہندوستان فبروری تک کورونا کو شکست دے گا

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : ہندوستان فبروری 2121 ء تک کورونا کو شکست دے گا ۔ تاہم کووڈ۔19 کے کیسوں میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ /17 ستمبر کو تقریباً 10 لاکھ کیس ریکارڈ کئے گئے تھے ۔ اب کورونا کی تعداد فبروری 2021 ء تک ایک کروڑ ہوجائے گی ۔ حکومت کی ماہرین کی کمیٹی نے کہا کہ کورونا کیسیس کی تعداد میں فبروری تک اضافہ کا مطلب آئندہ سال کے اوائیل تک اس پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔ تاہم کورونا پر قابو پانے کیلئے مناسب اقدامات نہیں کئے گئے تو کیسوں میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے ۔ احتیاطی طور پرعلاقوں کی صفائی ، سماجی دوری اور متاثرین کو کورنٹائن کرنا ضروری ہوتا ہے ۔ حیدرآباد میں آئی آئی ٹی اور بنگلور کے آئی آئی ایس سی نے یہ بات بتائی ۔