ہندوستان فیفا درجہ بندی میں 105 ویں مقام پر

   

ممبئی ۔ فیفا کی تازہ ترین درجہ بندی میں ہندوستان 105 ویں نمبر پر رہا۔ 2022 فیفا ورلڈ کپ کے لئے ان کے آخری دو کوالیفائنگ میچوں میں حاصل کردہ نشانات نے ہندوستانی ٹیم کو مذکورہ مقام حاصل کرنے میں مدد دی ہے۔ہندوستان نے جون میں قطر میں منعقدہ مقابلے میں افغانستان کے ساتھ 1۔1 ڈرا کھیلا تھا جس کی وجہ سے وہ ورلڈ کپ کوالیفائنگ ایونٹ میں پیش قدمی نہیں کرسکا لیکن 2023 ایشین کپ کے تیسرے کوالیفائنگ راؤنڈ میں جگہ بنالی۔ایگور سٹیمک کی ٹیم جون میں ورلڈکپ اور ایشین کپ کے لیے مشترکہ کوالیفکیشن میں گروپ ای میں تیسرے نمبر پر رہی اور اس طرح اپریل2021 سے اس کا درجہ بندی میں مقام برقرار ہے۔ ہندوستان نے فروری 1996 میں درجہ بندی کا اپنا سب سے بہترین مقام 94 واں حاصل کیا تھا جبکہ وہ مارچ 2015 کی فہرست میں اپنے سب سے نچلے مقام 173 ویں مقام پر تھا ۔علاو ازیں بیلجیئم برازیل سے آگے اس فہرست میں پہلے مقام پر فائز ہے جس نے گزشتہ ہفتے ٹوکیو میں اولمپک گولڈ میڈل اپنے نام کیا ہے ۔ عالمی درجہ بندی میں سرفہرست 10 ٹیموں میں فرانس (تیسرا) ، انگلینڈ (چوتھا) ، اٹلی (پانچواں) ، ارجنٹینا(چھٹا) ، اسپین (ساتواں) ، پرتگال (آٹھویں) ، میکسیکو (نویں) اور امریکہ (10 واں) شامل ہیں۔جاپان 24 ویں نمبر پر ہے اور ایران 26 ویں نمبر پر ہے۔