اسلام آباد : پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے قومی سلامتی مشیر معید یوسف نے کہا کہ ہندوستان نے ایک پیام روانہ کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ امن کے ساتھ رہنے کیلئے مشاورت کی خواہش ظاہر کی ہے اور وہ کشمیر کے ساتھ دہشت گردی کے بارے میں بات چیت کرنا چاہتا ہے۔ معید یوسف نے ’’دی وائر‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو مشاورت سے پہلے جموں و کشمیر میں برخاست کردہ آرٹیکل 370 کو برخاست کرنا ہوگا۔
