’’ہندوستان میرا ویلنٹائن‘‘، احتجاج نہیں محبت کا جشن

   

نفرت کے مخالف عوام کو مہم میں شامل کرنے سوارا بھاسکر کی کوشش
ممبئی۔ 15 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ’ہندوستان میرا ویلنٹائن‘‘ کے ایک حصہ کے طور پر 30 سے زائد فنکار ملک میں محبت و اتحاد کا جشن منانے کیلئے جمع ہوئے ہیں اور اداکارہ سوارا بھاسکر نے کہا ہے کہ اس کوشش کا مقصد اور مذاکرہ و نظریہ کو محض گونج کے گوشے سے باہر نکالتے ہوئے عوام تک پہونچانا ہے۔ ’’انڈیا مائی ویلنٹائن‘‘ سوارا کی طرف سے منظم کیا جارہا ہے۔ جس کی پروڈیوسر ادتیہ آنند ہیں۔ فہد احمد اور متالی بھاسن نے اس میں اہم رول ادا کیا ہے۔ یہ پروگرام 14 فروری کو دہلی میں شروع ہوا اور 16 فروری کو ممبئی میں ختم ہوگا۔ سوارا نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ان افراد کو شامل کیا جائے جو نفرت کا نظریہ قبول نہیں کرتے لیکن اس نفرت کے نظریہ کے خلاف جارحانہ انداز میں احتجاج نہیں کرتے۔ سوارا بھاسکر نے کہا کہ ایسے افراد تک رسائی حاصل کی جائے۔ ہم ایک ہی ملک میں رہتے ہیں۔ آج کس وقت تک خطرناک صف بندی کے ساتھ لڑتے رہیں گے؟ ’’انڈیا مائی ویلنٹائن‘‘ پروگرامس کولکتہ، حیدرآباد اور چندی گڑھ میں بھی پیش کئے جائیں گے جن میں نصیرالدین شاہ، رتنا پاٹھک شاہ، وشال بھردواج، ریکھا بھردواج، سوانندکرکرے، عامر عزیز، سومکھی سریش وغیرہ بھی حصہ لیں گے۔