٭٭ گوگل نے ہندوستان میں فرضی خبروں سے نمٹنے کیلئے ایک ملین امریکی ڈالر جاری کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ہندوستان میں خبروں کی ترسیل میں بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔ یہ گرانٹ خبررساں ایجنسیوں کو دی جائے گی ۔ انٹر نیوز کی جانب سے 250 صحافیوں کی ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا جو حقائق کا پتہ چلانے والی ٹیم ہوگی ۔ اس ٹیم میں ماہرین تعلیم اور این جی او ورکرس کو شامل کیا جائے گا اور انہیں تربیت دی جائے گی ۔ گوگل کی اس کوشش کے حصہ کے طور پر 10 ملین کا فنڈ مختص کیا گیا تاکہ میڈیا کے ذریعہ بیداری پیدا کی جاسکے ۔