ہندوستان میں آوارہ کتوں اور بلیوں کی تعداد کروڑوں میں : رپورٹ

   

نئی دہلی۔ ایک تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اس وقت ہندوستان میں آوارہ کتوں کی تعداد 6.2 کروڑ اور بلیوں کی تعداد 91 لاکھ ہے جبکہ ملک کی آبادی کا 77 فیصد یہ ماننا ہے کہ ان میں سے ہر ایک سے کم از کم ہفتہ میں ایک بار کسی نہ کسی آوارہ کتے یا بلی کی سڑک یا گلیوں میں ضرور دیکھا ہے۔ دوسری طرف اسٹیٹ آف پیٹ ہوم لیس نیس کی انڈیکس بتاتی ہے کہ آوارہ کتوں اور بلیوں کی تعداد واقعتاً بہت زیادہ ہے۔ نئی انڈیکس کے مطابق ملک میں تقریباً 8 کروڑ آوارہ کتے اور بلیاں موجود ہیں جبکہ شیلٹر ہومس میں بھی ان کی کثیر تعداد موجود ہے۔ یہ بات بھی قابل غور ہے کہ ملک کی آبادی کا ایک بڑا حصہ کسی نہ کسی کتے یا بلی کو پالنے کے لئے تیار ہے۔ ویسے بھی امیروں کے گھرانوں میں اکثر دیکھا جاتا ہیکہ پالتو کتوں اور بلیوں کے ناز نخرے انسانوں سے زیادہ اٹھائے جاتے ہیں۔ اس موضوع ایک غیر سرکاری تنظیم پیوپل فار اینملس (PFA) سے وابستہ گوری ملیکھی نے بتایا کہ ہندوستان میں ہر 100 آدمیوں کے لئے تقریباً تین آوارہ کتے موجود ہیں۔ انہوں نے آوارہ جانوروں اور ایسے جانور جنہیں کوئی شیلٹر نہیں ملتا، کے لئے اپنی تشویش کا اظہار کیا۔