ہندوستان میں انتہا پسندی عالمی مسئلہ : پاکستانی سفیر

   

نیو یارک : امریکہ میں پاکستانی سفیر سردارمسعود خان نے کہا ہے کہ کینیڈا نے ہندوستانی دہشت گردی کا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کردیا۔ جب ہم بات کرتے تھے تو ان کی اتنی پزیرائی نہیں ہوتی تھی،سردار مسعودخا ن نے کہاکہ ہم کہتے رہے ہیں ہندوستان میں انتہا پسندی پوری دنیا کامسئلہ ہے ،کشمیر پرہمارا اصولی موقف ہے،کشمیر میں مظالم کو اقوام متحدہ اور دوسرے ممالک کو بتانا چاہتے ہیں۔ افغانستان میں استحکام ہے تو پاکستان میں موجود پناہ گزینوں کو واپس جانا چاہیے، پاکستان پچھلی دہائیوں میں کشمیرپراپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹا۔


ٹونگا میں5.1شدت کا زلزلہ
نوکو الوفا: ٹونگا کے نئیافو شہر سے 34 کلومیٹر دور جنوب مغربی علاقہ میں زلزلہ کے درمیانے درجے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ یہ اطلاع امریکی جیولوجیکل سروے نے ہفتہ کو دی۔ زلزلہ جمعہ کی رات مقامی وقت کے مطابق تقریباً 10:13 بجے نئیافو شہر میں آیا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 تھی۔ زلزلہ کا مرکز زمین سے 132.5 کلومیٹر کی گہرائی میں 18.90 ڈگری جنوبی عرض البلد اور 174.18 ڈگری مغربی طول البلد پر تھا۔