عالمی انڈیکس میں 111 نمبر پر ، امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ
واشنگٹن : ہندوستان میں انسانی آزادی کی بدترین صورتحال سامنے آئی ہے۔ امریکی تھنک ٹینک نے سکیولرازم کے نام پر انسانی آزادی کو کچل دینے والے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کا چہرہ ساری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے، کیونکہ خود کو جمہوریت کا علمبردار قرار دینا والا ملک انسانی آزادی کے معاملے میں بہت پیچھے ہے۔ امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شخصی و معاشی آزادی میں تنزلی پر ہندوستان عالمی انڈیکس میں 111 نمبر پر آگیا ہے۔ سابق میں انسانی آزادی میں ہندوستان کو 17 پوائنٹس کی تنزلی ہوئی تھی۔ ہندوستان کو اس مرتبہ 6.43 پوائنٹس ملے ہیں۔ انسانی آزادی کے معاملے پر اوسطاً پوائنٹس 6.93 مقرر ہے۔ ہندوستان کی اقتصادی آزادی کے انڈیکس میں 26 درجہ گراوٹ آئی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی و کینیڈائی تھنک ٹینکس اس طرح کے انڈیکس تیار کرتے ہیں۔ یہ انڈیکس بین الاقوامی سطح پر تیار کیا جاتا ہے جس میں ہر ملک کی کارکردگی دیکھتے ہوئے پوائنٹس دیئے جاتے ہیں۔