واشنگٹن: امریکہ نے کہا ہے کہ ہندوستان میں انسانی حقوق کے معاملے پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن آئندہ ہفتہ ہندوستان کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ انٹونی بلنکن ہندوستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھائیں گے۔ امریکی وزیر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہندوستان سے دوستی اپنی جگہ مگر انسانی حقوق کے معاملے پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ انٹونی بلنکن 27 جولائی کو نئی دہلی پہنچیں گے جہاں وہ اپنے ہم منصب جے شنکر اور وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔