کشمیر میں سب سے زیادہ پابندی ، کسانوں کے احتجاج کو چھپانے بھی سرویس منقطع
نئی دہلی : ہندوستان میں ایک سال کے اندر انٹرنیٹ پر پابندی عائد کرنے کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا۔ سال 2020ء میں 109ء مرتبہ انٹرنیٹ سرویس بند کردی گئی۔ جبکہ دیگر ممالک میں بھی انٹرنیٹ پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں لیکن وہاں پابندیوں میں سختی نہیں برتی گئی۔ دنیا کے 29 ممالک نے 155 مرتبہ انٹرنیٹ پر پابندی عائد کی۔ ان میں سے صرف 109 انٹرنیٹ پر پابندی ہندوستان میں عائد کی گئی۔ کووڈ۔ 19 وباء کے نتیجے میں لاک ڈاؤن کے درمیان انٹرنیٹ بند کردیا گیا تھا۔ یمن میں صرف 6 مرتبہ انٹرنیٹ بند کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق دنیا میں کئی حکومتوں نے اپنی سیاسی عدم استحکام کی صورتحال کو پوشیدہ رکھنے کیلئے انٹرنیٹ سرویس روکدی تھی۔ بعض ممالک میں فرقہ وارانہ تشدد کے دوران اشتعال انگیزی پر قابو پانے کیلئے انٹرنیٹ بند کردیا گیا۔ اپوزیشن گروپ کو کمزور کرنے کیلئے بھی کئی مرتبہ انٹرنیٹ بند کردیا گیا۔ جموں و کشمیر میں سب سے زیادہ انٹرنیٹ سرویس منقطع کی گئی۔ صرف حال ہی میں 4G انٹرنیٹ سرویس بحال کی گئی ہے۔ کسانوں کے احتجاج کو بھی عوام کی نظروں سے بچانے کیلئے انٹرنیٹ بند کردیا گیا تھا۔