اقوام متحدہ ۔ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے ہندوستان، بنگلہ دیش، نیپال اور میانمار میں آئی زبردست بارش کی وجہ سے انسانی جانوں کے اتلاف، لوگوں کے بے گھر ہوجانے اور املاک کی تباہی پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ سکریٹری جنرل کے ڈپٹی ترجمان فرحان حق نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے ہیومانٹیرین عہدیداروں کے مطابق ہندوستان میں شدید بارش کی وجہ سے زائد از 10 لاکھ افراد بے گھر ہوئے جبکہ 44 افراد ہلاک ہوئے۔
