نئی دہلی ۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں برقی کی طلب میں کمی ہورہی ہے۔ نومبر میں برقی کی طلب میں 4.3 فیصد کمی دیکھی گئی۔ اس سے یہ اشارہ ملتا ہیکہ صنعتی اداروں میں برقی کی طلب گھٹ گئی اور یہ صنعتی پیداوار میں کمی کی علامت ہے۔ سرکاری ڈیٹا سے پتہ چلتا ہیکہ ملک میں نومبر اور اکٹوبر کے درمیان برقی کھپت میں تیزی سے کمی دیکھی گئی۔ ایک سال قبل برقی کی طلب میں 13.2 فیصد کی کمی آئی تھی۔ اس میں بتدریج گراوٹ درج کی گئی اور یہ گراوٹ گذشتہ 12 سال کے دوران سب سے کم دیکھی گئی۔ صنعتی اداروں کی جانب سے برقی طلب میں اضافہ ہوتا تھا لیکن اب اس میں گراوٹ آرہی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہیکہ ملک کے اندر صنعتی پیداوار اور معاشی ابتری میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
