ہندوستان میں بلٹ ٹرین اگلا پروجیکٹ: وینکیا نائیڈو

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد، یکم ستمبر (یواین آئی) نائب صدرجمہوریہ وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ہندوستان میں بلٹ ٹرین اگلا پروجیکٹ ہے اور حال ہی میں شروع کردہ وندے ماترم اکسپریس ایک نیم تیز رفتار ٹرین ہے جس کو میک ان انڈیا کے حصہ کے طور پر بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے مرکزی وزراء سریش’ انگاڑی’ کشن ریڈی اور دوسروں کے ساتھ اے پی کے گڈور اور وجے واڑہ کے درمیان انٹر سٹی اکسپریس ٹرین کو گڈور ریلوے اسٹیشن پر جھنڈی دکھائی۔ اس موقع پر انہو ں نے کہا کہ ٹکنالوجی’ رشوت کے خاتمہ اور رقمی معاملات میں تاخیر کو روکنے میں اہم ذریعہ بن گئی ہے ۔ راست رقم کی منتقلی کا مطلب ڈیجٹل انقلاب کے سبب سرکاری پروگرام کے بیشتر استفادہ کنندگان کو فائدے پہنچانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تقریباً 400اسکیموں کا فائدہ 36کروڑ افراد کو حاصل ہورہا ہے ۔