ہندوستان میں بہت کم ٹیکہ لگایاگیا، صرف دوفی صدٹیکہ کاری

   

فتح کاجشن جلدمنالیاگیا،امریکہ کے اعلیٰ طبی مشیر انتھونی فائوچی

نئی دہلی ۔ امریکہ کے اعلیٰ طبی مشیر انتھونی فائوچی نے مشورہ دیاہے کہ ہندوستان میں لاک ڈاون کے چند ہفتوں پر فوری عمل درآمدکیاجائے جو کورونا وائرس کے انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری ہے۔فائوچی نے انڈین ایکسپریس کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہاہے کہ اس کے علاوہ آکسیجن ، دوائیں اور پی پی ای کٹس کی دستیابی میں اضافہ ایک اور اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ بحران کی شدت کو دیکھتے ہوئے ، ہندوستان کو ایک بحران گروپ تشکیل دینا چاہیے جس کی میٹنگیں ہوں اورمعاملات کو منظم کرنا شروع کردیں۔کسی بھی حکومت کا نام لیے بغیرفائوچی نے کہاہے کہ اسے سمجھنے کی ضرورت ہے کہ فتح کا اعلان شاید جلد ہی کیا گیاتھا۔ جوبائیڈن انتظامیہ کے اعلیٰ طبی مشیرفائوچی نے کہاہے کہ آپ کو ایک کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ ہے ، آپ عارضی طور پر ملک کو بند کریں۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ ضروری ہے۔انہوں نے کہاہے کہ میرے خیال میں ایک چیز جو بہت ضروری ہے وہ ہے آکسیجن اور پی پی ای کٹس سمیت طبی سامان حاصل کرنا۔ اس کے علاوہ ، ملک میں فوری طورپرلاک ڈاون ضروری ہے۔فائوچی نے کہاہے کہ جب ایک سال قبل چین میں تیزی سے اس طرح پھیلا تواس نے مکمل لاک ڈاون نافذ کردیا۔ انہوں نے کہاہے کہ چھے ماہ کی پابندی ضروری نہیں ہے ، لیکن انفکشن کے سلسلے کو روکنے کے لیے عارضی طور پر لاک ڈاون لگایا جاسکتا ہے۔فائوچی نے کہاہے کہ کچھ ہفتوں میں لاک ڈاون لگانے سے انفیکشن کی روک تھام میں بہت مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے میں ویکسینیشن کا اہم کردار ہے۔فائوچی نے کہاہے کہ اگر ہندوستان جس میں 1.4 بلین کی آبادی ہے ، نے اپنی آبادی کا صرف دو فیصد ٹیکہ لگایا ہے ، تب بھی ابھی بہت طویل سفر طے کرناباقی ہے۔