ہندوستان میں بیروزگاری کی شرح میں کمی

   

نئی دہلی ۔ /24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں اس سال جنوری اور مارچ کے درمیان شہری بیروزگاری شرح میں کمی درج کی گئی ۔ یہ شرح 9.3 فیصد تک رہی ۔ گزشتہ 4 حصوں میں یہ سب سے کم ترین شرح ہے ۔ حکومت کے سروے میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال پہلے کے چوتھے حصے میں یہ شرح 9.9 تھی ۔ حکومت نے یہ اندازہ اس بات سے لگایا ہے کہ شہری علاقوں میں روزگار کے مواقع کھل رہے ہیں اور ہر ہفتہ روزگار حاصل کرنے والوں کی شرح بڑھ رہی ہے ۔