ہندوستان میں تیار کردہ آئی فونس کی دنیا بھر میں برآمدات

   

10 بلین ڈالر مالیتی ایپل آئی فون کی تاریخ ساز فروخت
حیدرآباد ۔ 8 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) ایپل کمپنی نے ہندوستان میں تیار کردہ آئی فون کی برآمدات میں ریکارڈ قائم کیا ہے جس کے تحت مالیاتی سال کے پہلے 6 ماہ میں 10 بلین ڈالر یعنی 88750 کروڑ مالیت کے آئی فون کی دیگر ممالک کو برآمدات کی گئیں۔ گزشتہ مالیاتی سال کے مقابلہ 75 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ سال 5.71 بلین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھی۔ عام طور پر اگست اور ستمبر میں صارفین کو نئے ماڈلس کی تلاش ہوتی ہے۔ ایسے میں کمپنی نے جاریہ سال 1.25 بلین ڈالر کے شپمنٹ کو قطعیت دی ہے۔ ہندوستان میں آئی فون 17 کی مانگ میں اضافہ کے بعد کمپنی نے برآمدات کا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ ستمبر 2024 میں 490 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں اور جاریہ سال 155 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ ایپل ہر سال ستمبر میں آئی فون کی نئی سیریز کو متعارف کرتا ہے۔ بین ا لاقوامی سطح پر مانگ میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے تعطیلات کے دوران آئی فون کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے ۔ ماہرین کے مطابق دیپاولی کے بعد کرسمس اور سال نو کے موقع پر فروخت میں مزید اضافہ ہوگا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ آئی فون نے ہندوستان میں اپنے جتنے بھی ماڈلس تیار کئے ہیں ، ان تمام کی عالمی سطح پر مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ لانچ کے بعد سے ہی آئی فون کے تمام ماڈلس جیسے پرو ، پرو میکس اور ایر ایری رولڈ کی ہندوستانی فیکٹریز میں تیاری کے بعد برآمدات کی گئی۔1