٭ ہندوستان قرض کی فراہمی مگر عدم وصولی کے معاملہ میں 9 ابھرتی معیشتوں میں سب سے خراب تناسب رکھتا ہے۔ ان ملکوں میں برازیل اور چین شامل ہیں۔ آر بی آئی سالانہ رپورٹ کے مطابق ماہ جون تک یہ شرح 9.2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ 31 مارچ کو یہ تناسب 8.9 فیصد تھا۔ مختلف شعبوں کے مخصوص مسائل کی وجہ سے بینکوں کے اثاثہ معیار پر دباؤ پڑ رہا ہے۔