ہندوستان میں راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ

   

Ferty9 Clinic

۔2018ء کی سرمایہ کاری 42ارب مالیتی امریکی ڈالر میں 6فیصد کا اضافہ :اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ؍ نئی دہلی ۔13جون ( سیاست ڈاٹ کام ) غیرملکی راست سرمایہ کاری ہندوستان میں 6فیصد زیادہ ہوگئی ، جو 2018ء میں 42ارب امریکی ڈالر مالیتی تھی ۔ اس کی وجہ پیداواری ، مواصلاتی اور مالیاتی خدمات کے شعبوں میں راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہے ۔ 2017-18ء میں راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے معیشت میں 20فیصد اضافہ ہوا ۔ عالمی سرمایہ کاری کی رپورٹ 2019ء کے بموجب جو اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت و ترقی میں چہارشنبہ کے دن جاری کی گئی، کہا گیا ہے کہ عالمی ایف ڈی آئی کی آمد 2018ء کے دوران 1.3 کھرب امریکی ڈالر مالیتی رہی اور یہ سابق سال کی بہ نسبت سالانہ انحطاط کے بجائے اضافہ ہے ۔ تاہم راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی آمد ایشیاء کے ترقی پذیر ممالک میں 3.9فیصد اضافہ ہوا اور یہ 2018ء میں 512کھرب امریکی ڈالر مالیتی ہوگئی ۔ دیگر آسیان ممالک میں بھی یہی فیصد رہا ۔ چین میں سرمایہ کاری میں خاص طور پر اضافہ دیکھا گیا ۔ سنگاپور اور انڈونیشیاء بھی راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے اعتبار سے ترکی کے علاوہ اہم ایشیائی ممالک ہیں ، جہاں وسیع تر پیمانہ پر راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی آمد ہوئی اور 2018ء میں عالمی آمد 2012کی بہ نسبت 33فیصد زیادہ رہی اور یہ ممالک وسیع ترین سطح پر راست غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔ جنوبی ایشیاء میں راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی آمد میں 3.5فیصد سے اضافہ ہوکر یہ 54ارب امریکی ڈالر مالیتی ہوگئی ۔ ہندوستان میں سرمایہ کاری جو وسیع ترین سطح پر غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کرنے والا ملک ہے 42ارب امریکی ڈالر مالیتی مستحکم سرمایہ کی آمد پیداواری ، مواصلاتی اور معاشیاتی خدمات کے شعبوں میں ہوئی ۔ سرحد پار سے سرمایہ کاری ان شعبوں میں مشغور کی گئی ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہندوستان تاریخی اعتبار سے معاشی طور پر 70 تا 80فیصد آمد میں اضافہ کا ملک ہے ۔ علاوہ ازیں برصغیر میں ایک اہم مقام رکھتا ہے ۔ سرحد پار سرمایہ کاری 23ارب امریکی ڈالر مالیتی 2013میں تھی جو 2018میں 33ارب امریکی ڈالرمالیتی ہوگئی تھی ۔ بنیادی طور پر اس کی وجہ چلر فروشی کے شعبوں میں 16 ارب امریکی ڈالر مالیتی سرمایہ ہے جس میں تجارت اور مواصلات کی سرمایہ کاری 13ارب امریکی ڈالر مالیتی بھی شامل ہے ۔