ہندوستان میں سخت قانون کی ضرورت : اے سی یو

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اینٹی کرپشن یونٹ (اے سی یو) کے ایک سینئر عہدیدار کا خیال ہے کہ ہندوستان میں میچ فکسنگ کو جرم قرار دینا ایک ایسے ملک میںسب سے مؤثر قدم ہوگا جہاں اس ضمن میں کوئی سخت قانون نہیں ہے ۔ قانونی ماہرین برسوں سے ہندوستان میں میچ فکسنگ کو جرم قرار دینے کے لئے وکالت کر رہے ہیں کیونکہ کرکٹ میں بدعنوان سرگرمیوں کی تحقیقات کے دوران متعلقہ حکام کے ہاتھ قانون کے پابند ہیں۔ آئی سی سی کے اے سی یو تفتیشی کوآرڈینیٹر اسٹیو رچرڈسن نے کہا کہ ابھی تک کوئی قانون موجود نہیں ہے۔ ہندوستانی پولیس سے ہمارے اچھے تعلقات ہیں لیکن ان کے ہاتھ بھی بندھے ہوئے ہیں۔