ہندوستان میں سنگین نوعیت کا کورونا : ڈبلیو ایچ او

   

نیویارک: عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کی نئی ہندوستانیقسم اصل وائرس سے کہیں زیادہ متعدی ہو سکتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ویکسین بھی اس کے مقابلے میں بے اثر ہو سکتی ہے۔یہ اعلان ڈبلیو ایچ او میں کورنا وائرس پر تحقیق کرنے والی ٹیم کی قیادت کرنے والی سائنسدان ماریہ وان کیرکوف نے کیا۔ عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے 10 مئی بروز پیر کہا کہ ہندوستان میں گزشتہ اکتوبر میں پہلی بار پائے جانے والے کورونا وائرس ویرینٹ آف انٹریسٹ کے مقابلے میں موجودہ کورونا وائرس کی نئی قسم جسے 1۔B-617 کا نام دیا گیا ہے، اسے ویرینٹ آف کنسرن یعنی تشویش ناک وائرس کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔