ہندوستان میں سیلاب سے نظامِ زندگی درہم برہم‘ ہلاکتیں 142 ہوگئیں

   

نئی دہلی /21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بھارتی ریاست آسام اور بہارمیں بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی اور نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ۔ بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور سانپ کاٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 142 تک جاپہنچی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شدید طوفانی بارش سے ہزاروں افراد بے گھراور لاکھوں متاثر ہوئے۔ ریاست بہار میں 92 جب کہ آسام میں 50 افرادہلاک ہوئے۔ آسام میں 1650 گھر مکمل تباہ جب کہ 3 ہزار 730 کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ حکام کے مطابق ریاست بہار میں ایک لاکھ 14 ہزار 721 افراد نے شیلٹرز میں پناہ لے رکھی ہے۔