ہندوستان میں فلاحی اقدامات جاری رہیں گے : سنگاپور بینک

   

سنگاپور ۔ 14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سنگاپور کی ایک بینک سے جاری کئے گئے اعلان کے مطابق ہندوستان میں عام انتخابات کے نتائج سے قطع نظر، نئے فلاحی اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ہندوستانی نژاد ماہر معاشیات رادھیکاراؤ جن کا تعلق ڈی بی ایس ریسرچ گروپ سے ہے، نے کہا کہ 2014ء میں ہندوستان میں حکومت کی تبدیلی، جی ایس ٹی کے نفاذ اور ایندھن کی سبسیڈی میں کمی کے باوجود فلاحی کاموں کا سلسلہ جاری رکھا گیا تھا اور اب 2019ء میں بھی ایسا ہی ہوگا۔ یاد رہیکہ ہندوستان میں عام انتخابات ماہ اپریل یا مئی میں منعقد ہوں گے۔