دوبئی : تنظیم اسلامی تعاون (او آئی سی) کے جنرل سکریٹریٹ نے ہندوستان میں رام نومی جلوسوں کے دوران کئی ریاستوں میں مسلم برادری کو نشانہ بناتے ہوئے تشدد اور غنڈہ گردی کے واقعات پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ ان واقعات میں بہار شریف ، نالندہ میں /31 مارچ کو انتہاپسند ہندو ہجوم کے ہاتھوں 110 سالہ قدیم مدرسہ عزیزیہ اور اس کی وسیع لائبریری کو نذر آتش کرنا شامل ہے ۔ اس واقعہ میں کم از کم 4500 دینی کتب تلف ہوگیئں ۔ او آئی سی جنرل سکریٹریٹ اس طرح کے پرتشدد اور غنڈہ گردی کی حرکتوں کی سخت مذمت کرتی ہے ، جو بڑھتے اسلامو فوبیا کے عکاس ہیں ۔ او آئی سی سکریٹریٹ نے ہندوستانی حکام سے شرپسندوں اور خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی پر زور دیا ہے ۔ او آئی سی نے کہا کہ ملک میں مسلم کمیونٹی کی سلامتی اور ان کے حقوق اور وقار کو یقینی بنایا جا