ہندوستان میں مسلمانوں پر تشدد، ایران کا اظہار تشویش

,

   

تہران: ایران کے وزیر خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے ایک پریس کانفرنس میں ہندوستان کے دہلی میں ہوئے حالیہ بد ترین فسادات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہندوستان کو ایک ایسے ملک کے طو رپر دیکھنا چاہتا ہے جہاں مذہبی روداری اوربھائی چارہ پایا جاتا ہے لیکن حالیہ فسادات کے دوران آنے والی خبریں تشویشناک ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ہندوستان میں مسلمانوں پر حملوں اور تشدد کا سلسلہ رکنا چاہئے۔

ترجمان وزارت خارجہ سید عباس موسوی نے کہا کہ ایران کو ہندوستان میں فرقہ وارانہ تصادم اور مذہبی منافرت پر تشویش کا اظہار کرتا ہے۔