قائد لیبر پارٹی برطانیہ متوازی کابینہ جوناتھن ایشورتھ کا بیان
لندن /14 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ کی متوازی کابینہ کے ایک وزیر نے انتہاء پسندوں کی جانب سے مسلمانوں پر حملوں کو فکرمندی کی وجہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں مسلمانوں پر پرتشدد حملے کئے جارہے ہیں ۔ حکومت ہند کو چاہئے کہ ان واقعات کا جائزہ لے اور انتہاء پسندوں کی پیدا کی ہوئی پرتشویش صورتحال پر کارروائی کرے ۔ لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ لسٹر جنوبی انتخابی حلقے کے نمائندے جوناتھن ایشورتھ نے جن کا تعلق برطانیہ کے لیبر پارٹی سے ہے کہا کہ وہ مسلم برادریوں کے جن کا تعلق ان کے انتخابی حلقے سے ہے اس سلسلے میں ربط برقرار رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے برطانیہ کے محکمہ خارجہ اور دولت مشترکہ کے دفتر کو اس سلسلے میں مکتوبات کی روانہ کئے ہیں ۔ انہوں نے برطانیہ کی وزارت خارجہ سے تعلق رکھنے والے مسٹر ہنٹ نے اس صورتحال کا جائزہ لینے اور جوابی کارروائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ متوازی وزیر صحت نے کہا کہ ہندوستان میں صورتحال انتہائی پریشان کن ہے ۔ اطلاعات ملی ہیں کہ مذہبی بنیادوں پر انتہاء پسندوں نے افراد کو ہلاک کیا ہے ، ان پر حملے کئے ہیں ، فساد برپا کئے ہیں اور تعصب سے کام لیا ہے ۔ توڑ پھوڑ کے واقعات پیش آئے ہیں اور افراد کے بنیادی حقوق یعنی اپنے مذہبی عقائد پر عمل کرنے کے حقوق سلب کرلئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک میری انتخابی حلقے کی سوال ہے عوام کا احساس ہے حکومت ہند اس مسئلہ کی یکسوئی کیلئے نہ صرف کارروائی نہیں کر رہی ہے ۔