ہندوستان میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

   

نئی دہلی ۔ /10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے ہندوستان میں تبلیغی جماعت کے حوالے سے کورونا وائرس پھیلانے کے الزام میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر اظہار تشویش کیا ۔ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات کا سخت نوٹ لیتے ہوئے اقوام متحدہ نے کہا کہ حکومت کو اس طرح کی نفرت انگیز کارروائیوں کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔