٭٭ پاکستانی عوامی کی جانب سے ہندوستان میں جاری شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے حوالے سے ردعمل ظاہر کرنے پر پاکستانی گلوکار عدنان سمیع نے شدید مذمت کی ہے ۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ لوگ (پاکستانی) ہندوستانی مسلمانوں کی وکالت کرتے ہیں تو آپ انہیں قبول کیوں نہیں کرلیتے جو آپ کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں ۔ جہاں تک بقاء کا سوال ہے اگر آپ اتنا ہی پریشان ہے تو مسلمانوں کیلئے اپنی سرحدیں کیوں نہیں کھولدیتے ۔ عدنان سمیع نے جو کہ اس ٹویٹ کو بعد ازاں حذف کردیا کہا کہ ہندوستان میں مسلمان فخر سے اور خوشی سے رہتے ہیں۔