ہندوستان میں مقیم سری لنکا کے ٹامل باشندوں کو شہریت دینے کا مسئلہ

   

شہریت ترمیمی بل کی منظوری کے دوسرے ہی دن سری روی شنکر کی مرکز سے درخواست
چینائی ۔10 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) روحانی گرو سری سری روی شنکر اور قومی انعام یافتہ نغمہ نگار ویرم مُتو نے سہ شنبہ کو زور دے کر کہا کہ سری لنکا کے ٹامل نژاد پناہ گزین تین دہائیوں سے زائد عرصے سے ہندوستان میں مقیم ہیں ، انہیں ہندوستان کی شہریت دی جانی چاہیئے ۔ روی شنکر نے مرکز سے خواہش کی کہ ایک لاکھ سے زائد ٹامل نژاد سری لنکا کے باشندوں کو ہندوستان کی شہریت دی جانی چاہیئے ۔ وہیں ویرا مولو نے ہا کہ انہیں انسانی نظر سے دیکھنا چاہیئے ۔ ان لوگوں نے اپنی سرزمین کھو دی ہے ،اس سے یہ لوگ محروم ہوگئے ہیں ۔ روشی شنکر نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں یہ بات کہی لیکن روی شنکر اور بیت کار ویرا مولو کی مرکزی حکومت سے یہ درخواست لوک سبھا میں شہریت ترمیمی بل کی منظوری کے ایک دن بعد کی گئی ۔ مجوزۃ قانون کے تحت ہندو ، سکھ ، بدھسٹ ، جین ، پارسی اور عیسائی برادری کے لوگ جو پاکستان ، بنگلہ دیش اور افغانستان سے 31 ڈسمبر 2014 تک ہندوستان میں داخل ہوچکے تھے انہیں غیر قانونی امیگرینٹس تصور نہیں کیا جائے گا اور انہیں شہریت دے دی جائے گی ۔ ٹامل ناڈو ریاست کے مختلف حصوں میں سری لنکا کی خانہ جنگی سے راہ فرار اختیار کر کے یہاں بودوباش اختیار کنے والے ٹامل نژاد سری لنکا کے باشندوں کی کثیر تعداد پائی جارتی ہے ۔