نئی دہلی ۔ 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عالمی صحت تنظیم
(WHO)
کے مطابق ہندوستان میں
2018ء میں ملیریا کے کیسیس میں 28 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔ ورلڈ ملیریا رپورٹ 2019ء میں بتایا گیا کہ ہندوستان کے اندر ملیریا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد گھٹ گئی ہے۔ 2017ء میں 9.5 ملین کیسیس سامنے آئے تھے جبکہ 2018ء میں 2.6 ملین افراد ملیریا سے متاثر ہیں۔ تاہم ہندوستان اور دیگر 19 افریقی ممالک میں تقریباً 85 فیصد ملیریا کے کیسیس پائے جاتے ہیں۔