ہندوستان میں نئے سال کے پہلے دن 69,944 نومولود کی خوشخبری : یونیسیف

   

نئی دہلی۔ یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) منگل کو یونیسیف نے نئے سال کے پہلے دن ہندوستان میں 59,944 نومولود کی خوشخبری دی ہے جو دنیا کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ دوسرا نمبر چین 44,940 اور تیسرے نمبر پر نائجیریا 25,685 پر ہیں۔ 2019ء کو حقوق اطفال کنونشن کی کے تیسویں سالگرہ کے طور پر بھی منایا جارہا ہے جس کی یادیں یونیسیف کی جانب سے ساری دنیا میں تقاریبات منعقد کی جائیں گی۔ اس کنونشن کے تحت حکومت پر بچے کی اچھی صحت کی فراہمی کی ضمانت دنیائے یونیسیف کے ڈپٹی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر چارلٹ شہری گورنٹیزا نے کہا کہ یہ نئے سال میں ہم سب مل کر ہر بچہ کے حق زندگی کے عہد کی پابندی کریں گے اور صحت عامہ کے ورکرز کی بہتر تربیت اور درکار ضروری آلات کی فراہمی کے ذریعہ سے کئی ملین نونہالوں کی زندگی کا تحفظ کرسکتے ہیں تاکہ نومولود ایک تحفظ جوڑے کے آغوش میں پلے اور بڑھنے، رپورٹ میں یہ بھی ذکر کیا گیا کہ یکم جنوری کو بے شمار الیگزینڈرس، عائشاز، زک زوانس اور زینس نام رکھے جائیں گے لیکن دوسری جانب کوئی نام سے دینے سے پہلے ہی وہ مفقود ہوجائیں گے کیونکہ پیدائش کے دن ہی وہ دنیا سے رخصت ہوجائیں گے۔