ہندوستان میں نئے چینی قاصد

   

Ferty9 Clinic

بیجنگ۔12 جون ۔( سیاست ڈاٹ کام )چین نے سینئر سفارتکار سون وی ڈانگ جو جنوبی ایشیائی اُمور کے ماہر ہیں اور وزیر اُمور خارجہ ایس جئے شنکر کے ساتھ بیجنگ میں سفیر کی حیثیت سے اُن کی میعاد کے دوران کام کرچکے ہیں ، اُنھیں اپنا نیا قاصد برائے ہندوستان مقرر کیا ہے ۔ سون پاکستان کے لئے سفیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ وہ موجودہ طورپر وزارت خارجہ کے پالیسی اینڈ پلاننگ ڈپارٹمنٹ کے ڈائرکٹر جنرل ہیں۔ وہ لو ژا ہووئی کی جگہ لیں گے جنھیں نائب وزیر برائے اُمور خارجہ مقرر کیا گیا ہے ۔ چین نے ہندوستان کو سون کے تقرر سے واقف کروایا ۔