نئی دہلی : ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے بعض ممالک میں بلیوٹک کے چارجز کا اعلان کرنے کے بعد اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہندوستان میں بھی چارجز لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اگرچہ چارجز پہلے ہی امریکہ اور برطانیہ سمیت کچھ ممالک میں لاگو ہوچکے ہیں ۔ ہندوستان میں بھی اس کا آغاز کردیئے جانے کی اطلاع ہیں ۔ کچھ صارفین کو بلیوٹک چارجز کے بارے میں پیغامات موصول ہورہے ہیں ۔ ہندوستان میں ماہانہ 719 روپئے وصول کئے جانے کا منصوبہ ہے ۔ اس وقت آئی فون صارفین کو بلیوٹک کیلئے پیغام روانہ کئے جارہے ہیں ، مستقبل میں تمام صارفین کو روانہ کئے جاسکتے ہیں ۔