نئی دہلی 15 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج یہاں پاکستان کے سرکردہ سفارت کار کو طلب کیا اور پاکستان میں سرگرم دہشت گرد گروپ جیش محمد کی طرف سے پلوامہ میں کئے گئے دہشت گرد حملے میں سی آر پی ایف کے 40 سپاہیوں کی ہلاکت پر شدید احتجاج کیا۔ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جمعرات کو ہوئے دہشت گرد حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اس حملے میں سی آر پی ایف کے 40 جوان ہلاک اور دیگر پانچ شدید زخمی ہوگئے تھے۔ سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ معتمد خارجہ وجئے گوکھلے نے پاکستانی ہائی کمشنر برائے ہند سہیل محمد کو طلب کیا اور پلوامہ میں سی آر پی ایف سپاہیوں کی ہلاکتوں پر سخت احتجاج کیا۔
پلوامہ حملے کیخلاف وی ایچ پی کے ملک گیر مظاہرے
نئی دہلی15فروری (سیاست ڈاٹ کام ) وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے جموں و کشمیر کے پلوامہ میں کل ہونے والے خود کش حملے کی مخالفت میں جمعہ کے روز دارالحکومت دہلی کے علاوہ ملک کے تمام ضلع ہیڈ کوارٹروں پر احتجاجی مظاہرے کیے ۔ وی ایچ پی کے ترجمان ونود بنسل نے یہاں جاری ریلیز میں بتایا کہ وی ایچ پی کے کارکنوں نے حملے کے خلاف جہاں جموں میں بند کا اہتمام کیا ، وہیں تمام ضلع ک ہیڈ کوارٹروں پر احتجاج کرکے پاکستان کا پتلا نذر آتش کیا۔ وی ایچ پی کے کارکنوں نے دارالحکومت کے جنتر منتر پر احتجاج کیا۔