ہندوستان میں پھنسے برطانوی شہریوں کیلئے 7 خصوصی پروازیں

,

   

لندن ۔ /5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی حکومت نے اعلان کیا کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے بعد پھنسے ہوئے برطانوی شہریوں کو لانے کیلئے 7 خصوصی طیاروں کا انتظام کیا جائے گا ۔ آئندہ ہفتہ پہلا چارٹیڈ طیارہ دہلی ایرپورٹ پر آئے گا ۔ ہندوستان میں اس وقت 35 ہزار برطانوی باشندے پھنسے ہوئے ہیں ۔ ان میں سے 20 ہزار نے برطانوی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا ہے ۔