ہندوستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد دس ہزار پار، جبکہ کل اموات کی تعداد پہنچی339

   

نئی دہلی: وزارت صحت و خاندانی بہبود کی وزارت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1،211 نئے کیسز اور 31 اموات کی اطلاع کے ساتھ ، بھارت میں کویڈ-19 کے مجموعی تعداد 10،363 ہو گئی ہے۔

کل تعداد میں سے 1،036 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 339 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں 8988 مریض زیر علاج ہیں ،جبکہ سب سے زیادہ تعداد ریاست مہاراشٹر میں ہے وہاں کل 2،334 مثبت مریض ہیں ، اس کے بعد دہلی میں 1،510اور تامل ناڈو میں 1،173 مریض موجودہیں۔

21 روزہ ملک گیر لاک ڈاؤن کے آخری روز وزیر اعظم نریندر مودی نے صبح 10 بجے قوم سے خطاب کیا ۔ انہوں نے کوویڈ 19 کو پھیلانے والے احتیاطی اقدام کے طور پر 24 مارچ کو لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا، وزیر اعظم کے مطابق اب یہ لاک ڈاؤن 3 مئی تک جاری رہے گا۔