واشنگٹن:اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ جمہوریت ہماری رگوں میں ہے اور ذات پات، نسل اور مذہب کی بنیاد پر کسی کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ہماری حکومت سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس کے اصول پر چلتی ہے اور ہندوستان کی جمہوری اقدار میں کوئی امتیاز نہیں ہےامریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں نہیں، لیکن ہندوستان ایک جمہوریت ہے اور جیسا کہ صدر بائیڈن نے کہا ہے، ہندوستان اور امریکہ میں جمہوریت ہے۔