ہندوستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ تمام 3 مریض تیزی سے صحت یاب:کیرالا کے وزیر

   

ترواننتاپورم ۔ /14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 3 مریضوں کی جانچ کروائی گئی ۔ مرکزی حکام نے اس وائرس کی توثیق کی تھی ۔ اب یہ مریض تیزی سے روبہ صحت ہورہے ہیں ۔ کیرالا کے وزیر فینانس تھامس اسک نے کہا کہ اس وائرس کے تیزی سے پھیلنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ وائرس پر قابو پایا گیا ہے ۔ جن تین مریضوں کو وائر سے متاثرہ قرار دیا گیا تھا کیرالا کے محکمہ صحت کے خصوصی وارڈس میں علاج کروایا گیا ۔ یہ تینوں چین کے واہان شہر سے واپس ہوئے تھے ۔ واضح رہے کہ چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ اس وائرس پر قابو پانے کے دوران چین کے ڈاکٹرس متاثر ہورہے ہیں ۔