حیدرآباد: چین کے ووہان شہر کے اٹھنے والا جان لیوا وائر س سے ہندوستان میں مرنے والوں کی سلسلہ شروع ہوگیا۔ اس مرض سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ 60 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ مرنے کا یہ واقعہ کرناٹک کے گلبرگہ میں پیش آیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق 72 سالہ شخص اس مرض سے متاثر تھا اسے اسپتال میں داخل کروایا گیا۔ریاستی کمشنر صحت نے بتایا کہ ابھی اس کی تصدیق نہیں کی جاسکتی کہ اس موت اسی وائرس کے سبب ہوئی ہے کیونکہ ابھی رپورٹس موصول نہیں ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ شخص 29 فروری کو سعودی عرب سے گلبرگہ پہنچا تھا۔
اس کے جسم میں کوروناوئرس کے علامات پائے جانے کے سبب اسے گلبرگہ انسٹی ٹیوٹ میں علیحدہ وارڈ میں رکھا گیا تھا۔ بعد ازاں اس کی موت واقع ہوگئی۔