بروقت مقابلہ ضروری: ڈبلیو ایچ او سربراہ کا بیان
جینوا:ہندوستان میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی دوسری لہرکے دوران کورونا وائرس کے کیسوں میں لگاتار اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ وہیں کورونا سے متاثر ہونے کے بعد مرنے والوں کی بھی تعداد بڑھتی ہی جارہی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گریبیسس نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ متعدد ریاستوں میں تشویشناک حد تک مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔ اسپتالوں میں شریک مریضوں اور ہلاکتوں کی بڑی تعداد دیکھنے کو مل رہی ہے۔ جو کہ نہایت خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گریبیسس نے مزید کہا کہ ڈبلیو ایچ او ہندوستان میں کووڈ۔19 کے اضافے پر اپنی فکر مندی کا اظہار کررہا ہے اور اس نے ہزاروں آکسیجن، موبائل فیلڈ ہسپتالوں کے لئے خیمے، ماسک اور دیگر طبی سامان بھیج دیا ہے۔
