ہندوستان میں ہونے والے ورلڈ کپ پر توجہ مرکوز:بابر

   

کراچی ۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس وقت توجہ ہندوستان میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ پر ہے اور سب تیاریاں اسی کے حوالے سے جاری ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم نے خصوصی گفتگو میں کہا کہ ورلڈکپ بہت بڑا ایونٹ ہے اور یہ آپ کا خواب ہوتا ہے اور اس میں آپ صد فیصد دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ ٹرافی اٹھانے کے لیے منصوبہ کر رہے ہیں، آنے والی سیریز اسی کا حصہ ہے اور کوشش ہوگی کہ سیریز میں اچھا مظاہرہ کریں تاکہ ہماری تیاری بھی اچھی ہو۔ بابر اعظم نے کہا کہ ہندوستان میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ میں بھی رضوان کے ساتھ مل کر رنز بنانے کی کوشش ہوگی۔ بابر اعظم نے کہا کہ کارکردگی اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے، امید اور دعا ہے کہ ایسے ہی اشتراک رہے اور رنز بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ میں تو چاہوں گا کہ ہر روز اچھا کروں لیکن ایسا ممکن نہیں، کوشش ہوگی کہ ہمارے ساتھ دوسرے کھلاڑی بھی آگے بڑھیں اور اپنا حصہ اداکریںکیونکہ یہ 2 کھلاڑیوں کا کھیل نہیں وہی کریں گے جو کریں گے یہ ٹیم گیم ہے۔ بابر اعظم نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ ہماری ٹیم کے تمام کھلاڑی مظاہرہ کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں، آپ کے پاس میچ جتانے اور لڑنے والے پلئیرز ہونے چاہییں جو پاکستان کے پاس ہیں۔